• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm

نون لیگ کے رہنما کی انتخابی مہم پر حملہ، چار ہلاک

شائع April 16, 2013

۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

خضدار: مسلم لیگ نون بلوچستان کے سینیئر رہنما ثناء اللہ زہری کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے۔

ان افراد میں ثناء اللہ کا بیٹا،  بھائی اور بھتیجا اور ایک سیکورٹی گارڈ شامل ہیں تاہم ثناہ اللہ زہری محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق یہ حملہ ضلع خضدار انجیرہ میں اس وقت کیا گیا جب ثناء اللہ زہری اپنی انتخابی مہم کے لیے ایک قافلے کی صورت میں علاقے سے گزر رہے تھے۔

اس حملے میں کئی افراد دوسرے بھی زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جون 2024
کارٹون : 1 جون 2024