کوئٹہ:پی ایم ایل این کے دفتر پر حملہ، چار زخمی
کوئٹہ: نامعلوم حملہ آوروں نے ارباب غلام علی روڈ کے علاقے میں بدھ کے روز پاکستان مسلم لیگ نواز ( پی ایم ایل این) کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق شدت پسندوں نے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما لشکری رئیسانی کے دفتر پر حملہ کیا تھا جس میں چار کارکن زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال لے جایا گیا تاہم رئیسانی اس حملے میں مکمل محفوظ رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق، مسلح افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو حملہ کرکے وہاں سے باآسانی فرار ہوگئے ۔ دھماکے سے رئیسانی کے الیکشن آفس کو نقصان پہنچا ہے۔
لشکری رئیسانی کوئٹہ شہر کے حلقہ پی بی چار سے پاکستان مسلم لیگ نون کے ٹکٹ سے الیکشن لڑرہے ہیں وہ سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی ہیں۔












لائیو ٹی وی