• KHI: Sunny 17.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 11°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C
  • KHI: Sunny 17.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 11°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C

بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائن کو دھماکہ سے اڑا دیا

شائع May 8, 2013

فائل فوٹو۔۔۔۔

کوئٹہ : پولیس کے مطابق منگل کی شب صوبہ بلوچستان کے ضلعہ نصیر آباد میں عسکریت پسندوں نے ٹرانسمیشن لائن کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سولہ اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے۔

پولیس نے بتایا کہ نصیر آباد ضلعہ کے علاقے چھاٹر میں عسکریت پسندوں نے دو سو بیس (کے وی) ٹرانسمیشن لائن کو دھماکہ سے اڑا دیا، دھماکے کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سولہ اضلاع میں اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

طویل وقت تک بجلی کی معطلی شہریوں کیلئے پیچیدہ مسئلہ بن گئی، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکام  کے مطابق ٹرانسمیشن کی مرمت کا کام علاقے کی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر شروع نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ لائن کی مرمت کیلئے ٹیکنیکل ٹیم صبح بھیجی جائے گی۔

کوئٹہ کے کچھ حصوں میں حبیب اللہ کوسٹل پاور سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025