• KHI: Partly Cloudy 15.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 15.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C

'سلمان کی آفر کو انجوائے کرتی ہوں'

شائع December 10, 2013

بولی وڈ میں پہلی مرتبہ قدم رکھنے والی اداکار ایلی اوارام نے کہا ہے کہ انہوں نے سلمان خان کی جانب سے شادی کی آفر کو کبھی بھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔

ایلی ہندوستانی ٹی وی کے ریالٹی شو بگ باس میں شریک ہیں جس کے میزبان دبنگ خان ہیں۔

اس پروگرام میں متعدد بار اداکار نے انہیں شادی کی آفر کی تاہم ایلی کا کہنا ہے کہ وہ جانتی ہیں کہ سلمان بہت اچھی حس مزاح رکھتے ہیں اور فلرٹ کرنے میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں، اس لیے وہ سلمان کی آفر کو کافی انجوائے کرتی ہیں۔

ایلی نے منیش پال کے مدمقابل فلم 'مکی وائرس' سے بولی وڈ میں قدم رکھا ہے۔

ہندوستانی نژاد سویڈش اداکار کا کہنا تھا کہ شادی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جس کو نبھانا ابھی ان کے بس کی بات نہیں کیونکہ وہ ابھی اپنی مکمل توجہ کام پر مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔

ایلی کا کہنا تھا کہ انہیں بولی وڈ سے بہت سی آفرز ہو رہی ہیں تاہم وہ کرداروں کے انتخاب میں بہت احتیاط سے کام لے رہی ہیں۔

ویسے ایلی اور سلمان کے درمیان تعلقات کی خبریں کافی گرم ہیں لیکن سلمان تو اس معاملے پر بالکل خاموش ہیں تاہم ایلی نے یہ بیان دے کر اپنی پوزیشن واضح کرنے کی کوشش کی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

انور امجد Dec 11, 2013 06:56am
اس طرح کی فضول بکواس چھاپ کر ڈان اردو کو شمع نئی دہلی نہ بنائیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025