• KHI: Partly Cloudy 27.4°C
  • LHR: Clear 28.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.4°C
  • LHR: Clear 28.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.8°C

توہین رسالت کے جرم پر مسیحی جوڑے کو سزائے موت

شائع April 5, 2014 اپ ڈیٹ April 5, 2014 10:43am

ٹوبہ ٹیک سنگھ: جمعہ کے روز ایک مقامی عدالت نے ایک مسیحی جوڑے کو توہین رسالت پر سزائے موت اور دونوں پر ایک ایک لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

گوجرہ کے سینٹ کیتھیڈرل اسکول کے چوکیدار شفقت مسیح اور اس کی بیوی شگفتہ مسیح کو پچھلے سال پچیس جولائی کو سیکشن 295سی کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

ان دونوں میاں بیوی کے خلاف ایک دکاندار ملک محمد حسین اور گوجرہ تحصیل بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر انور منصور گورایہ نے رپورٹ درج کرائی تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان دونوں نے انہیں توہین رسالت پر مبنی موبائل ٹیکسٹ میسیجز بھیجے تھے۔

اس فیصلے کا اعلان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیر حبیب نے کیا۔

کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ جیل میں ہوئی۔

دونوں نے ایسے میسیجز بھیجنے کا اعتراف کیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026