• KHI: Sunny 32.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 33.4°C
  • KHI: Sunny 32.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 33.4°C

غازی عبدالرشید کیس: مستقل استثنیٰ کے لیے مشرف کی درخوست مسترد

شائع April 5, 2014 اپ ڈیٹ April 5, 2014 02:16pm

اسلام آباد: لال مسجد کے خطیب غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کردی۔

غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت آج ہفتے کے روز ایڈیشنل سیشن جج واجد علی کی عدالت میں ہوئی۔

سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل کی جان کو خطرات لاحق ہیں اور دو روز قبل بھی ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی، اسی وجہ سے وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے ہیں۔

انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کے مؤکل کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا جائے۔

تاہم عدالت نے صرف آج کی سماعت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سماعت کو تین مئی تک کے لیے ملتوی کردیا اور مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو خارج کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026