• KHI: Partly Cloudy 16.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.4°C
  • ISB: Cloudy 14.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.4°C
  • ISB: Cloudy 14.2°C

درہ آدم خیل میں پانچ مبینہ عسکریت پسند ہلاک

شائع April 13, 2014

پشاور : صوبے خیبر پختونخواہ کے علاقے درہ آدم خیل میں اتوار کو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے ایک اہم کمانڈر سمیت پانچ مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

انٹیلجنس ذرائع کے مطابق پشاور کے سرحدی علاقے درہ آدم خیل میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔

انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق آپریشن میں ہلاک ہونے والے کمانڈر کو جنگریز کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔

ابتدائی میڈیا رپورٹس کے بعد جس میں سیکورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران پانچ مبینہ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعوٰی کیا تھا، پولیس ذرائع نے واقعے میں ہلاکتوں اور علاقے میں آپریشن کے حوالے سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025