... کہتی ہے تجھ کو خلق خدا غائبانہ کیا

اپ ڈیٹ 12 جون 2014
ظلم یہ نہیں کہ آدھی سے زیادہ آبادی کو تعلیم تک رسائی نہیں، ستم یہ ہے کہ جن تک تعلیم پہنچی انکا بھی کچھ نہیں بگڑا! ہمارے اخباروں میں شدت پسندی کی حمایت اور مخالفت میں لکھنے والوں کو ایک ہی جگہ ملتی ہے، اور یہ سب کچھ 'متوازن صحافت' کے نام پر کیا جا رہا ہے!
ظلم یہ نہیں کہ آدھی سے زیادہ آبادی کو تعلیم تک رسائی نہیں، ستم یہ ہے کہ جن تک تعلیم پہنچی انکا بھی کچھ نہیں بگڑا! ہمارے اخباروں میں شدت پسندی کی حمایت اور مخالفت میں لکھنے والوں کو ایک ہی جگہ ملتی ہے، اور یہ سب کچھ 'متوازن صحافت' کے نام پر کیا جا رہا ہے!

اب تک فقط جمود ہی لکھا گیا – وہ الفاظ لکھے ہی نہیں گئے جنکا لکھا جانا واجب تھا – ان حالات کا تجزیہ ہی نہیں کیا گیا جو وقت کے مقابل آئینہ بن کر ہمیں ایک خونی مستقبل کی تصویر دکھا رہے تھے – فقط اوراق سیاہ کئے گئے اور حاشیہ نگاری کی گئی- کچھ اداروں کی اٹھتے بیٹھتے تضحیک کی گئی اور دیگر کے اوپر وقار کا لیبل لگا کے انہیں سلامتی کی نگہبانی سونپ دی گئی-

رہنے دیجئے صاحب! جس طرح کے تجزیے ہمارے ماہرین کرتے ہیں کوئی اور کیا خاک کرتے ہونگے- کسی کو جناح کی تقریر ایک مخصوص اخبار میں نہیں مل پاتی تو وہ تقریر کے وجود کا ہی منکر ہو جاتا ہے، اور کوئی زمانے کے خود ساختہ عارف کے ہجرے میں ہوئی باتوں کو بنیاد بنا کر عالمی دنیا کے عروج و زوال کی پیش گوئی کرتا پھرتا ہے–

غضب خدا کا ہمیں دیکھتی آنکھیں اور سنتے کان بخشے ہی کیوں گئے!؟

ظلم یہ نہیں کہ آبادی کے آدھے سے زیادہ حصے کو تعلیم تک رسائی نہیں- ستم یہ ہے کہ جن تک تعلیم پہنچی انکا بھی کچھ نہیں بگڑا! –

آخر جنید حفیظ پر توہین رسالت کے جھوٹے الزام لگانے والے یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ ہی تو تھے- اب اس ملک میں دفاعی تجزیہ کاری غزوۂ ہند والے کے پاس گروی ہے اور سیاسی مباحثوں کی ذمہ داری مشرق کی جانب سے سیاہ پگڑی پہنے دنیا کو مغلوب بنانے کی نوید دینے والے سی ایس پی فیم کے قدموں تلے سسک رہی ہے–

ہمارے جون ایلیا نےبہت پہلے فرمایا تھا کہ؛

"کہیں ایسے لوگ ہیں جنہیں پڑھنا چاہیے مگر وہ لکھ رہے ہیں"


پر حضرت لکھنے والے بھلا کیوں پڑھنے لگے- جہاں جذبات بکتے ہوں وہاں عقلی دلیل بھلا کس کام کا؟ اور ویسے بھی دل کی دنیا میں عقل کی اوقات ہی کیا ہے؟ آخر کو بڑے حکیم صاحب نے بھی تو عقل کو لب بام تماشہ دیکھنے کا حقدار قرار دیا تھا- بھلا اسلاف کی تعلیمات سے بھی کوئی روگردانی کر سکتا ہے؟

ایک صاحب "کھرا سچ" کے نام سے مسلسل لوگوں کے حلق میں "جھوٹا سچ" انڈیل رہے ہیں- اور اس شدت کے ساتھ کہ اردو صحافت کے زیرک استاد محترم رضا علی عابدی کو اپنے فیس بک پہ یہ لکھنا پڑا کہ "اب تو اس مستقل جھوٹ سے متلی ہونے لگی ہے"

دنیا اخبار میں لکھنے والے ایک حضرت کے مطابق جنسی بے راہ روی اور جنسی زیادتیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ بلوغت کے بعد شادی میں تاخیر ہے– موصوف کی تجویز کے مطابق ادھر لڑکا لڑکی بالغ ہوں ادھر انکی شادی کی جانی چاہیے- نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری–

موصوف نے "برگر آنٹیوں" کی سرپرستی میں چلنے والی این-جی –اوز کو اس فحاشی اور اسکے نتیجے میں ہونے والی جنسی زیادتیوں کا ذمہ دار ٹھرانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی–

اب کوئی انہیں کیسے یہ سمجھاۓ کہ "قبلہ اکثر جنسی زیادتیوں میں شادی شدہ مرد ہی ملوث ہوتے ہیں"!

موصوف نے اپنے کالم میں کم عمری میں شادی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بیماریوں کو بھی این-جی–اوز اور سیکولر (رائج الزمانہ تعریف کافر) اذہان کی اختراع قرار دیا ہے-

ہمارے اخباروں میں شدت پسندی کی حمایت اور مخالفت میں لکھے جانے والے کالموں کو ایک ہی قسم کی جگہ ملتی ہے– اور یہ سب کچھ متوازن صحافت کے نام پر کیا جا رہا ہے-

اسکی ایک مثال جنگ اخبار ہے جہاں ایاز امیر اور انصار عباسی ایک ہی صف میں کھڑے نظر اتے ہیں– پچھلے دنوں اخبار کے ایڈیٹوریل صفحے کے ایڈیٹر سہیل وڑایچ نے اس پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے اس پالیسی کی حمایت کی تھی–

گویا یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ ہمارے اخبار قتل کی مذمت اور ترغیب دونوں کو ایک ہی سکے کے دو رخ سمجھتے ہیں– آسکر وائلڈ نے کہا تھا؛

"کم علموں کی آراء کو وقعت دیکر اخبار ہمیں معاشرے کی جہالت سے روشناس کرواتے ہیں"

سچی بات تو یہ ہے کہ ہم دنیا کے مصائب میں اضافے کا سبب بنتے جا رہے ہیں– پہلے ہمارے جہادی اپنی بندوقیں لے کر دوسرے ممالک پہنچ جاتے تھے- اب بندوقوں کے ساتھ ساتھ پولیو کے وائرس بھی لیکر گھس رہے ہیں–

انسانی ترقی کے تمام تر اعشاریوں میں ہم آخری لکیروں کے درمیان رینگ رہے ہیں- ہم اپنے بہترین دماغوں کو ہلاک اور بدترین دماغوں کو آزادی بخشتے ہیں-

غنڈہ راج نامی ایک ہندوستانی فلم میں انسپکٹر کا کردار نبھانے والے امریش پوری سے سپاہی پوچھتے ہیں کہ سر گلی کے کتے ہمیشہ ہم پولیس والوں پہ ہی کیوں بھونکتے ہیں؟

یہ بات اب ہمیں خود سے اور اپنے انسپکٹروں سے پوچھنی چاہیے کہ ساری دنیا ہم سی ہی کیوں تنگ ہے؟ آخر ہر مسئلے کی جڑ ہمارے ہاں سے ہی کیوں برامد ہوتی ہے!!؟؟

تبصرے (10) بند ہیں

azizqurban Jun 11, 2014 01:28pm
Mustafa Kamal you have very acute sense of observation. I read your article it is a master piece.
Basit Yousuf Jun 11, 2014 01:58pm
Hazrat "Maslay ki Jarr humaray yahan say hi kiun baraamad hoti hay?" aaj ka behtreen sawal hay magar aap yahan aakar ruk kiun gaey. khana pakaanay ka tareeka ye hay kay biryaani aur qorma alag alag paka kar alag alag pesh kiay jaaen jab aap har tabsaray, har ehtijaat aur har maslay ki sirf ek waja bataaen gay to ye bhi qalam kay saath na insaafi hay. maslan "JINSI BAY RAAH RAVI" ki waja agar shaadion ka dair say hona nahi hay to deegar aur bhi wujoohaat hay un par aap nay roshni nahi daali is say thori tashnagi hi rahi. shaadi shuda aadmi ka is main mulawwis hona bilkul baja hay magar baat waja ki horahi thi to aap ki gehray mutaallay kay mutabiq kia waja hosakti hay? janaab-e-aali, buhut ehtraam kay saath poochnay ki jasaarat karoon ga kay QATL sirf TALIBAAN hi kartay hain? kia is kay ilaawa koi QATL ho hi nahi raha ya humain nazar nahi aaraha? yahan main talibaan ki dehshat gardioon ka jawaz pesh nahi kar raha, balkay ye poochna maqsood hay kay bomb sirf dehshat gard hi phaartay hain ya har wo shakhs ya taaqat jo bomb phaarti hay dehshat gard kehlaaey gi? sahi farmaaya janaab nay... jin ko parhna chahiye wo likh rahay hain... magar jo behtreen dimaag, ameeq mutaalla rakhnay walay, galati say paak hazraat likh rahay hain kia un kay paas mawazna karnay ka koi paimaana ya hawaala mojood hay... ? ya bas dono tabqay apnay pasndeeda zaraae e maloomaat par SUN LIA AUR ATAA'AT ki kay mutaraadif us hi ko sachaai ka gohar maantay huay har cheez ko rad farmaatay hain? buhut afsoos aur maazrat kay saath, mujh samait hum sab zaalim ho chukay hain... na sach likhnay ka hosla hay na boolnay ka... mujhay jo pasand hay wo maseeha aur jo na pasand hay wo fir'oun. humara bolna, likhna, bayaan karna sab main khud garzi shaamil hay aur jab tak ye khud garzi hum main say nahi niklay gi hum baqol aapkay "انسانی ترقی کے تمام تر اعشاریوں میں ہم آخری لکیروں " کے درمیانhi rengtay rahain gay. Allah hum sab ko himmat aur samajhnay ki taufiq ata farmaaey aur humaray Pakistan ko bahir kay dushmano aur ander kay munafiqon say mehfooz farmaaey. Sirf dil ka dard likha hay, agar kisi ki dil azaari ho gai ho muaafi ka talabgaar hoon.
Ahmed Jun 11, 2014 02:11pm
بہت عمدہ تحریر ہے ، ، مگر یہاں یہ سوال کون پوچھے گا ؟ اگر پوچ بھی لیتا ہے تو جواب تو ہے نہ "ہمارے پاسس دنیا بھر کا علم ہے جسے کفر ہم سے چھن لینا چاہتے ہیں ، اب جب ان سے پوچھا جاتا ہے ک بھی تمھارے پاسس کونسا علم ہے تو کہتا ہیں تم بھی کفار کے ساتھ ہو، جہنمی اس معاشرے کا کوئی ھل نہیں ہے یہ ذہنی پستی کی ہر ستہ سے گزر چکا ہے ،
karim Jun 11, 2014 07:12pm
Bohot khoob sadar sahi !!!!!
خرم عباس Jun 12, 2014 12:20am
azizqurban: بہت خوب تبصرہ کیا ھے
Muhammad Waqas Jun 12, 2014 02:43am
@Basit Yousuf: bht khoob tabsara kia janab app nay zabardast dil khush ho gaya k dard-e-dil rakhnay walay loog abhi b majood hein zabardast bhai.
Basit Yousuf Jun 12, 2014 11:36am
@Muhammad Waqas: Bus yar hum dua kay saath saath koshish bhi karein to ye pahaar jaisay maslay kuch bhi nahi... ek QOUM ban kar rehnay kay liay TAQAT nahi NIYYAT chahiye hoti hay bhai, Allah hum sab ki NIYYETEIN khaalis farmaaey
Aisar Azam Jun 13, 2014 07:09am
It sounded as a mid teenager has prepared a debate to parrot. It has a lot of pathos with full of emotion which passes for some inter-school debates, not a national newspaper. The problem that author seems to attempt talking about can be found in rife in this article itself. That is, just talk, no substance Dawn should look up its criteria before publishing such amateur, rather immature, writings
jublee Jun 15, 2014 06:01pm
a well articulated social issues and its causes. simply ,awesome masterpiece and well response for all so called social scientists, who used to blame america, NGO ,women and so on,,,
manzoor Jun 17, 2014 12:11pm
@Ahmed: yahin to asal bat ha jab tak hum maslay ko masla hi nahi samjhengay to hal ki taraf kesay jayengay, sari dunia man kahin b kuch hota ha to us ki jar Pakistan man milti ha magr hum khuwab e khargosh k mazay le rehay hain Taliban k khilaf operation to ho raha ha magr un k ustad mohtaram aur un ki nursaries man kon ja kr bolay bhai ab bus kar do sanbhalay nahi ja rehy... ameer apnay bachay ko dr engr aur scientist banana chahta ha ghareb k bachay ko madarsay man dakhla mila jata ha aur ameer apnay bachay k bachay howay peson se us madrsay walay ko fund kr raha ha taki woh dehshatgard bannay man apna hisa zaror dalay yea to ek maslay ka zikar kr raha hon baqi writer ne ahata kia ha masail ka!