• KHI: Partly Cloudy 19.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Cloudy 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Cloudy 12.4°C

آئی جی پی سندھ اقبال محمود کی خدمات وفاق کے سپرد

شائع July 3, 2014

کراچی: حکومت سندھ نے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) سندھ اقبال محمود کی خدمات وفاق کے سپرد کر دیں جبکہ ان کی جگہ فیاض لغاری تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اقبال محمود کی جگہ مستقل انسپکٹر جنرل پولیس کے تقرر تک غلام حیدر جمالی کو قائم مقام آئی جی سندھ تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مستقل آئی جی پی سندھ کے عہدے کے لیے فیاض لغاری مضبوط امیدوار ہیں۔

اس سے قبل فیاض لغاری کو شاہد ندیم بلوچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد عارضی طور پر اس عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا سے ملاقات کی ہے جس کے دوران صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025