امریکی اداکار روبن ولیمز اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائےگئے

اپ ڈیٹ 12 اگست 2014
آسکر ایواڈ یافتہ اداکار روبن ولیمز—رائٹرز فوٹو۔
آسکر ایواڈ یافتہ اداکار روبن ولیمز—رائٹرز فوٹو۔

آسکر ایوارڈ جیتنے والے کامیڈین رابن ولیمز پیر کے روز بظاہر خود کشی کرنے کے بعد شمالی کیلی فورنیا میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ ان کی عمر 63 برس تھی۔

شیرف کے کورونر ڈیویژن کو شبہ ہے کہ رابن کی موت خودکشی تھی تاہم موت کی وجہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

رابن کی اہلیہ سوسن شنائڈر نے ایک اعلامیے میں کہا کہ آج میں نے اپنا شوہر، اپنا بہترین دوست جبکہ دنیا نے اپنے ایک محبوب فنکار اور بہترین انسان کو کھودیا۔ میں شدید صدمے کا شکار ہوں۔

'گڈ ول ہنٹنگ' کے لیے 1997 میں اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والے رابن کے کے پبلسسٹ مارا بکسبوم کے مطابق حالیہ دنوں میں وہ شدید ڈپریشن کا شکار تھے۔

رابن ماضی میں ڈرگس کی لت کا شکار رہے ہیں اور گزشتہ ماہ مینیسوٹا ریہیبلیٹیشن سینٹر میں داخل ہوئے۔

ان کے نمائندے کا اس وقت کہنا تھا کہ وہ اب ڈرگس یا الکوہل کا استعمال نہیں کرتے اور وہ اپنی لت سے چھٹکارا حاصل کرچکے ہیں تاہم وہ اسے مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں اسی لیے سینٹر میں داخلہ لیا۔

مارن کاؤنٹی شیرف آفس کو پیر کے روز دوپہر میں ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ رابن اپنے گھر میں بے ہوش ہوگئے ہیں اور سانس نہیں لے پارہے۔


مشہور شخصیات کا رابن ولیمز کی موت پر اظہار افسوس


ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Nadeem Aug 12, 2014 08:37am
May his soul rest in peace.