• KHI: Partly Cloudy 20.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C

مصر: سینائی میں دھماکا، 25 فوجی ہلاک

شائع October 24, 2014

قاہرہ: مصر کے جزیرے نما علاقے سینائی میں ایک دھماکے کے نتیجے میں جمعے کے روز 25 فوجی ہلاک ہوگئے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق واقعہ العرش کے قریب پیش آیا۔ اس سے قبل ہلاکتوں کی تعداد کو 17 بتایا جارہا تھا۔

واقعے کے بعد صدر عبدالفتح السیسی نے نیشنل ڈیفنس کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جسے ان کا دفتر ’دہشت گرد حملہ‘ قرار دے رہا ہے۔

سینائی میں عسکریت پسند متعدد پولیس اہلکاروں اور فوجیوں کو ہلاک کرچکے ہیں جنہیں پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کا بدلہ قرار دیا جارہا ہے۔

اس سے قبل اتوار کو سرک کنارے بم دھماکے میں چھ فوجی مارے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025