• KHI: Partly Cloudy 24.9°C
  • LHR: Heavy Rain 22.5°C
  • ISB: Heavy Rain 18.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.9°C
  • LHR: Heavy Rain 22.5°C
  • ISB: Heavy Rain 18.3°C

بلوچستان میں داعش موجود نہیں،وزیر اعلی

شائع October 26, 2014 اپ ڈیٹ October 26, 2014 10:03pm

کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ بعض عناصر طاقت کے ذریعے اپنا ایجنڈا نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

کوئٹہ میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں داعش (آئی ایس آئی ایس) کی موجودگی کی کوئی اطلاع نہیں ہے البتہ ایسے بنیاد پرست موجود ہیں جن کے خیالات داعش سے مطابقت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ماضی کے حکمرانوں کی پالیسیاں امن عامہ کی خرابی کی وجہ بنی ہیں جس سے علیحدگی پسندوں اور فرقہ وارانہ حملوں میں اضافہ ہوا۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ صوبے کے روایتی امن کی بحالی کے لیے حکومت سیاسی کوششیں کر رہی ہے،امن کے لیے بات چیت کی راہ اپنائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔۔

ڈان نیوز کے مطابق انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں محرم الحرام کے دوران مشکلات درپیش رہتی ہیں، انہی خطرات کے پیش نظر کوئٹہ، مچھ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026