دھاندلی کی تحقیقات،اسپیکر قومی اسمبلی سے جرمانہ وصول

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ۔۔۔ فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ۔۔۔ فائل فوٹو

لاہور : قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق پر الیکشن ٹریبیونل نے دھاندلی سے متعلق کیس میں جرمانہ عائد کر دیا


مزید پڑھیں : این اے 122 میں عمران خان کو شکست


ڈان نیوز کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں این اے 122 میں دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت میں ایاز صادق پر پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا جو کہ انہوں نے جمع کروا دیا


مزید پڑھیں : عمران کا سپیکر قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ


مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن بننے والے ایاز صادق کو جواب بروقت جمع نہ کرانے پر 5ہزار روپے جرمانہ کیا تھا۔


مزید پڑھیں : عمران خان کو این اے 122 کے انتخابی ریکارڈ تک رسائی دینے کا فیصلہ


الیکشن ٹریبونل نے فریقین کے وکلا سے سماعت سے متعلق تجاویز بھی مانگ لیں ہیں۔

ڈان نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فریقین کو ٹریبیونل میں سیاسی موحول پیدا نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ دونوں جانب سے پیر کے روز تجاویز جمع کروائے جانے کے بعد سمات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں