کراچی: مشہور پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کے ایکشن میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور وہ اپنی آف اسپن گیند کو 15 ڈگری زاویے کے اندر لے کر آ گئے ہیں تاہم دوسرا ابھی بھی مقررہ حد سے متجاوز ہے۔

پی سی بی نے ایک بار پھر ذاتی طور پر سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرالیا اور اسپنر کی آف اسپن ڈلیوری پندرہ ڈگری کے اندر آگئی ہے۔

انگلینڈ میں کیے گئے ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ میں مزید بہتری آگئی ہے اور ان کی آف اسپن ڈلیوری پندرہ ڈگری کے قانون میں آگئی ہے لیکن دوسرا کراتے وقت اجمل کا بازو اب بھی پندرہ ڈگری سے زیادہ خم کھارہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ اور قومی کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔

محمد اکرم نے بتایا کہ اجمل کی آف اسپن اور تیز گیند 15 ڈگری کے اندر آگئی ہے تاہم ان کی دوسرا میں اب بھی مسائل ہیں اور یہ گیند کراتے وقت بازو 15 ڈگری سے زیادہ خم کھا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اجمل کا ایک بار پھر غیر آفیشل ٹیسٹ کیا جائے گا اور اگر وہ یہ دونوں گیندیں دوبارہ کامیابی سے کرنے میں کامیاب رہتے ہیں تو ان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ایکشن میں روانی لانے کے بعد سعید اجمل کو باقاعدہ طور پر آئی سی سی کے ٹیسٹ کے لیے بھیجا جائے گا۔

اکرم نے مشہور کرکٹ کی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجمل نے اپنے بازو کا خم کم کرنے کے لیے بہت محنت کی اور پیر کو بائیو مکینک لیب میں اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ 15 ڈگری کے اندر گیند کرنے لگے ہیں۔

سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ اجمل اپنی روایتی آف اسپن اور تیز گیند ممل کنٹرول کے ساتھ 15 ڈگری کے اندر کر رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

shahbaz Nov 25, 2014 11:00pm
i think this right desaction
Israr Muhammad Khan Nov 26, 2014 10:33pm
سعید بہت اچھا بالر ھے لیکن ایکشن تبدیل کرنا مشکل ھے اگرکوئی کھلاڑی 15/16 سے جس طریقے بال کررہا ھو انکیلئے ایکشن تبدیل کرنا اور اس طرح باولنگ نامکمن نہیں تو مشکل ضرور ھوگا بورڈ کو اج سے سعید کا متبادل تلاش کرنا ھوگا اور وہ بھی نوجوان