• KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 16°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 16°C

جنید جمشید کیخلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج

شائع December 3, 2014

کراچی: مشہور نعت خواں، مبلغ اور سابق گلوکار جنید جمشید کے خلاف ڈسٹرکٹ اور سیشن کورٹ کی ہدایت پر منگل کو توہین رسالت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق ایک حالیہ ویڈیو میں جنید جمشید نے اپنے بیان کے دوران حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی زوجہ حضرت عائشہ صدیقہؓ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔

ایس ایس پی سٹی شیراز نذیر نے کہا کہ سنی تحریک کے ایک رہنما کی درخواست پر رسالہ پولیس اسٹیشن میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295-سی اور 298-اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے کہا کہ جنید جمشید کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا اور کسی بھی قسم کی کارروائی سے قبل سینئر افسر معاملے کی تفتیش کریں گے۔

سنی تحریک کے رہنما مبین قادری نے کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 22-اے کے تحت عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جنید جمشید نے حضرت محمد مصطفیٰﷺ اور ان کی زوجہ حضرت عائشہ صدیقہؓ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ایک نجی ٹی وی پر نشر کیا گیا اور اسے متعدد سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپ لوڈ کیا گیا۔

قادری نے کہا کہ میں نے متعلقہ پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی احمد صبا نے درکواست نمٹاتے ہوئے ایس ایچ او رسالہ کو ہدایت کی کہ وہ کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 154 کے تحت درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے فیصلہ کریں کہ آیا ملزم سے خطا سرزد ہوئی یا نہیں اور اسی حساب سے مقدمہ درج کریں۔

ادھر جنید جمشید کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی ایک ویڈیو میں انہوں نے اپنے ان الفاظ پر معافی مانگتے ہوئے عوام سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے (3) بند ہیں

Ali Dec 03, 2014 04:08pm
Blasphemy is not forgivable mistake in Pakistan, the recent tragic incident of husband & wife, who were perished on committing BLASPHEMY, several thousands are victim of this Draculian law. If Junaid Jamshed not punished, it will be assume that BLASPHEMY Law is only to victimize masses on basis of their religions & dogmas.
ایلیا Dec 03, 2014 06:24pm
حضرت رسول اکرم (ص) کا ارشاد گرامی ہے کہ پرانے زمانے کی بعض اقوام اس لئے تباہ ہوگئی کہ جب ان میں کوئی صاحب نام و دولت شخص کوئی جرم کرتا تھا تو اس کو سزا نہیں دی جاتی تھی اور جب کوئی غریب آدمی کسی جرم یا گناہ کا مرتکب ہوجاتا تھا تو اس کو سخت سزا دی جاتی تھی ۖ اس سلسلے میں بنی اسرائیل کی بعض قوموں کی طرف اشارہ کرسکتے ہیں ۔ اب اگر پاکستان میں واقعا اسلامی قانون نافذ ہے اور قانو ن سب کے لئے ہے تو صاحب نام افراد کو بھی اپنے کئے کی سزا ملنی چاہیئے در غیر این صورت، ہمیں بھی پچھلی قوموں کی طرح اللہ تعالی کے عذاب کا منتظر رہنا چاہئیے.
kamran Dec 05, 2014 12:33am
Junaid bhai ko apne kapre bechne hain iss leye quom se mafi mang rahe hain. varna maafi mangne wali koi baat nahi hay. Jiss tarhaan ka waqea beyan kiya gaya wese kai waqeat purani moti moti ketabun mey darj hain (ihya). Junain saheb shayad kuch zyada hi behek gae hansi mazaq mey.

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025