• KHI: Partly Cloudy 22.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.1°C

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

شائع December 11, 2014

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس زلزلے کی شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق شہر کے مشرقی علاقے میں آنے والے اس زلزلے کے بعد عوام میں خواف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔

تاہم کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

پاکستان کے شمالی علاقوں اور کشمیر آٹھ اکتوبر 2005 کو آنے والے شدید زلزلے سے 75 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 20 مارچ 2026
کارٹون : 19 مارچ 2026