سعید اجمل کا نیا باؤلنگ ایکشن

19 دسمبر 2014

پابندی کا شکار اسپنر سعید اجمل کے نئے باؤلنگ ایکشن کی تصاویر منظر عام پر آگئیں جن میں ان کے ایکشن میں واضح فرق دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ تصاویر کینیا کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے چوتھے ایک روزہ میچ کی ہیں جس کے دوران مایہ ناز اسپنر نے 6 اووروں کے دوران 23 رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی ٹیم یہ میچ باآسانی 118 رنز سے جیتی تھی۔

سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے سعید اجمل کے ایکشن کو درست کرنے میں مدد فراہم کی—اے ایف پی فوٹو۔
سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے سعید اجمل کے ایکشن کو درست کرنے میں مدد فراہم کی—اے ایف پی فوٹو۔
پی سی بی نے چوتھے میچ میں سعید اجمل کو کینیا کے خلاف میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا—اے ایف پی فوٹو۔
پی سی بی نے چوتھے میچ میں سعید اجمل کو کینیا کے خلاف میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا—اے ایف پی فوٹو۔
تصاویر میں سعید کے ایکشن میں نمایاں بہتری دیکھی جاسکتی ہے—اے ایف پی فوٹو۔
تصاویر میں سعید کے ایکشن میں نمایاں بہتری دیکھی جاسکتی ہے—اے ایف پی فوٹو۔