مولانا عبدالعزیز کے خلاف متحدہ کا مقدمہ

اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2014
قائد ایم کیوایم الطاف حسین ، ، ، خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز ۔ ۔ ۔ فائل فوٹو
قائد ایم کیوایم الطاف حسین ، ، ، خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز ۔ ۔ ۔ فائل فوٹو

کراچی: اسلام آباد کی لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کے بیان کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی درخواست پر کراچی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایف آئی آر عزیز آباد تھانے میں درج کی گئی ہے۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈوکیٹ کی مدعیت میں یہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر نمبر 304/14 میں دہشت گردی کی دفعہ 780A ،اشتعال انگیزی ،سائبر کرائم سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق مولانا عبدالعزیز کے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف بیان پر یہ مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لال مسجد کے خطیب نے مبینہ طور پر اپنے خطاب میں متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ کو دھمکیاں دی تھیں جس پر رابطہ کمیٹی نے مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا۔

ایم کیو ایم کے رہنما اتوار کی صبح 5 بجے تھانے مقمہ درج کروانے کے لیے پہنچے تھے جبکہ 4 گھنٹے بعد یہ ایف آئی آر درج ہو سکی۔

عزیز آباد تھانے پہنچنے والے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیتی کے ارکان، قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران سمیت کارکنوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں