کراچی پولیس کی کارروائی، 13 'دہشتگرد' ہلاک

اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2014
کراچی پولیس— فائل فوٹو
کراچی پولیس— فائل فوٹو

کراچی : شہر قائد میں پولیس نے ایک کارروائی میں مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ملیر پولیس نے ایس ایس پی راؤ انوار کی سربراہی میں سہراب گوٹھ پر الآصف اسکوائر کے قریب خان زمان کے ڈیرے پر چھاپہ مارا تو پہلے سے موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس کے بعد مقابلہ شروع ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے علاقے میں مورچے بنا رکھے تھے اس لیے اہلکاروں کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، تاہم مقابلے میں 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی راﺅ انوار نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمان شہر میں بڑی کارروائی کی تیاری کر رہے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Syed Dec 23, 2014 07:49am
شاباش! لگے رہو اِسی طرح، گند صاف ہونے میں وقت زرور لگے گا مگر اب یہی بہترین راستہ ہے- لاتوں کے بھوت باتوں سے کب مانتے ہیں-