جماعۃ الدعوۃ سرگرمیاں جاری رکھے گی، ترجمان

اپ ڈیٹ 22 جنوری 2015
جماعۃ الدعوة کے سربراہ حافظ سعید—اے ایف پی فائل فوٹو۔
جماعۃ الدعوة کے سربراہ حافظ سعید—اے ایف پی فائل فوٹو۔

جماعۃ الدعوۃ نے ترجمان دفتر خارجہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی دباﺅ پر ہندوستان کو 'خوش' کرنے کے لئے جماعة الدعوة کے خلاف ایسے بیانات دیے جا رہے ہیں جبکہ تنظیم پاکستان میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

پاکستانی دفتر خارجہ کا جمعرات کے روز کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت جماعۃ الدعوۃ سمیت تمام کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔

دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ نے جن جماعتوں پر پابندی لگائی ان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: جماعۃ الدعوۃ کے اثاثے منجمد

انہوں نے بتایا کہ حافظ سعید پر بھی بین الاقوامی سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری کے پاکستان کے اپنے حالیہ دورے کے دوران بھی اس معاملے پر بات چیت ہوئی تھی۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان جماعۃ الدعوة نے کہا کہ لاہو ر ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں اقوام متحدہ کی پابندیوں کے معاملات زیر بحث رہے ہیں اور لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ اور سپریم کورٹ کی طرف سے واضح طور پر فیصلے دیئے جا چکے ہیں کہ جماعۃ الدعوة پر پاکستان میں کوئی پابندی نہیں اور اسے ملک میں رفاہی و فلاحی سرگرمیاں جاری رکھنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جماعۃ الدعوة پاکستان ملک میں دعوتی، تبلیغی و رفاہی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

وزارت داخلہ کے اہلکار نے گزشتہ روز تصدیق کی تھی کہ حکومت کالعدم جماعۃ الدعوۃ اور کالعدم حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ہندوستان کی جانب سے حافظ سعید کی سربراہی میں کام کرنے والے "فلاحی" ادارے جماعۃ الدعوۃ کا تعلق کالعدم "لشکر طیبہ" سے بتایا جاتا رہا ہے۔

لشکر طیبہ کو 2008 میں ہندوستان میں ممبئی حملوں کا ذمہ دار قرار دیا جاتا رہا ہے۔

تبصرے (13) بند ہیں

سعدیہ علی Jan 23, 2015 02:41am
اگر حکومت جماعت الدعوہ جیسی فلاحی تنظیموں پر بهی پابندی عائد کرے گی تو پھر پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے
m abbas Jan 23, 2015 07:21am
Pakistan agr India ki wja sy ye kr rha hey to boht galt hy India apni harkton sy baz ni ay ga
فیصل ندیم Jan 23, 2015 09:28am
آخر ہم کب تک غیروں کے اشارے پر اپنا چمن جلاتے رہینگے پاکستان میں رہنے والے کسی باشعور فرد سے جماعة الدعوة کی سرگرمیاں پوشیدہ نہیں 2005 کا زلزلہ ہر ایک کے ذہنوں میں اب تک موجود ہے کہ کس طرح پاکستان کا ایک بڑا حصہ تباہی کا شکار ہوا تها اس تباہی کے فوری بعد یہ جماعة الدعوة ہی تهی جس کے جوان انتہائ نامساعد حالات میں اپنے تباہ حال بهائیوں کی مدد کیلئے پہنچ گئے تهے اس امر کی گواہی اقوام متحدہ سمیت مختلف بین الاقوامی ریلیف کے اداروں نے بهی دی کہ جماعة الدعوة کے رضاکار زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے وہاں وہاں پہنچے جہاں کوئ بهی نہیں پہنچ سکا تها اس کے بعد پاکستان کے طول وعرض کو ڈبو دینے والے 2010 کے سیلاب میں بهی جماعة الدعوة کی خدمات کسی صاحب بصیرت پاکستانی شے پوشیدہ نہیں سوات سے لیکر سجاول تک ہر جگہ جماعة الدعوة کے ان تهک کارکنان سیلاب سے پریشان لوگوں کی خدمت میں جتے دکهائی دیتے تهے اس کے بعد آنے والی ہر طرح کی قدرتی آفات میں جماعة الدعوة کا یہی روشن کردار عوام الناس کے سامنے ہے یہی وجہ ہے کہ جماعة الدعوة کو پاکستان میں ہر طرف عوام کی بے مثال محبتیں حاصل رہی ہیں جس کا بہت بڑا ثبوت جماعة الدعوة کے اجتماعات میں عوام الناس کی کثرت سے شرکت اور ملک بهر میں جاری اس کے فلاحی منصوبہ جات کے ساتھ بهرپور تعاون ہے جماعة الدعوة ہنگامی حالات سے ہٹ کر بهی ملک بهر میں ایک شاندار سیٹ اپ رکھتی ہے اس کے 7 بڑے ہسپتال سینکڑوں فلاحی ڈسپنسریاں 200 کے لگ بھگ ایمبولینس عصری تعلیم فراہم کرنے کیلئے 270 اسکول مدارس مساجد عوامی خدمت کے عظیم الشان نیٹورک کا حصہ ہیں تهرپارکر اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں چلنے والے ج
Hanzala Jan 23, 2015 09:30am
No Ban on Jamat Dawa in Pakistan
اسماعیل میمن Jan 23, 2015 02:50pm
جماعۃ الدعوۃ ایک فلاحی تنظیم ہے اس پر پابندی لگانا غیر شعوی حرکت ہے اور ایسی تنظیموں پر پابندی لگانا بھارت کو خوش کرنے کے علاوہ اس کا کوئی مقصد نہیں !!!
Your Name Jan 23, 2015 07:09pm
Pabandi nahi Lagana Chiy
Muhammad Ijaz Jan 24, 2015 08:14am
JUD pr pabandi nai lagni chahy. ye aik refahi ,flahi or dawati tanzeem hy.Ham is ki mazamat krty hn
Abdullah Salar Jan 24, 2015 11:37am
america or india ko khush krnay ke bjaey apna asooli moaqaf rkhkna chaheay .. muslimanon k haqooq ke baat krna hakumat ke zume dari hay, agar hakumat ye nahi kray ge, to jamat to krti rhay ge... inshaAllah
amin Jan 25, 2015 04:10pm
india ky pass koi saboot hy nhe phr bi pabandi hakomat ko sharam karni chahe
awais yaseen Jan 25, 2015 11:12pm
@سعدیہ علی
awais yaseen Jan 25, 2015 11:16pm
jammat dawa ka akhir qusoor hi kya ha ya ausoor ha ka us ny tamam jamaton ko ikhata karny ki batt ki. pr aalim qukr ka khilaf mutahid karny ki bat?
Tahir Jan 26, 2015 04:41pm
Yah Allah k banday hain jo apni khidmat ka kisi sai sila nain mangtay aur ajar siraf Allah sai chatay hain in pay pabandi nain honi chiay.
hafizsaifullah Jan 26, 2015 07:24pm
nhi