اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملک بھر کے مدرسوں میں اصلاحات اور ان میں قومی وسائل کی سرمایہ کاری کا مطالبہ کیا ہے۔

عمران نے یورپ میں توہین آمیز کارٹونوں کی اشاعت کی بھرپور مذمت کیا۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ ان قابل اعتراض کارٹونوں کی بار بار اشاعت کے ذمہ دار مسلم دنیا کے حکمران ہیں۔

بدھ کو یہاں پی ٹی آئی کے علماء مشائخ ونگ کی منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں تعلیم بالخصوص مذہبی تعلیم کیلئے زیادہ فنڈز مختص ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے ذمہ داروں میں علماء اور عام شہری بھی شامل ہیں۔

'ایسا اس لیے کہ انہوں نے کبھی ناانصافی اور ظلم کے خلاف اٹھنے کی کوشش ہی نہیں کی'۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام فرقہ واریت اور ملک میں داخلی انتشار پر بھی خاموش رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو انصاف اور یکسر مواقعوں کے اسلامی طور طریقوں پر مبنی ایک فلاحی نظام کی ضرورت ہے۔

'پی ٹی آئی ملک میں صحت مند تبدیلی کی کوشش کر رہی ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 1857 کی جنگ سے پہلے مدرسے برصغیر میں علم کے مراکز ہوا کرتے تھے لیکن نوآبادیاتی حکمرانوں نے طے شدہ سازش کے تحت انہیں تباہ کر دیا۔

تبصرے (0) بند ہیں