عمران خان کی سابق گورنر کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

شائع February 8, 2015

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور کو ایک ملاقات میں ان کی پارٹی میں شمولیت کی باقائدہ دعوت دیدی ہے۔

پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے آج پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران عمران خان نے پنجاب کے سابق گورنر کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے دعوت دی۔

چوہدری سرور نے عمران خان سے ملاقات کے دوران پنجاب کے گورنر کا عہدہ چھوڑنے کے حوالے سے آگاہ کیا، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریڑی جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں : گورنر پنجاب کا استعفیٰ منظور

واضح رہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت نے چودھری محمد سرور کے حکومت مخالف بیانات پر اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کی تھی۔

جس کے بعد چودھری سرور نے پنجاب کے گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

چوہدری محمد سرور 2اگست 2013 کو گورنر پنجاب کے منصب پر فائز ہوئے تھے۔

مستعفی ہونے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وہ بطور گورنر جس طرح عوام کی خدمت کرنا چاہتے تھے وہ نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کافی پہلے ہی اس عہدے سے مستعفی ہونا چاہتا تھا مگر سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی درخواست پر انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔

سابق گونر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں عوام کی جان و مال محفوظ نہیں ہے اور نہ ہی اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Feb 09, 2015 02:39am
لندن پلان کے تمام کردار اب کھل کر سامنے آرہے ھیں صحافیوں اور تجزیہ نگاروں کے تمام خدشات حرف بہ حرف درست ثابت ھوگئے عمران کی شخصیت کے بارے میں عوام اور خصوصاً نوجوانوں کے زہن میں ھو تصور تھا ان وہ نہیں عمران مکمل غلط فہمی کا شکار ھے چودھری سرور جو کل کچھ اور کہہ رہا تھا اج کچھ اور کرنے جارہا ھے عوام اب بہت ذیادہ باشعور ھوچکے ھیں اب کسی کے نعروں میں انے والے نہیں
Yusuf Awan Feb 09, 2015 11:27am
@Israr Muhammad Khan Israr sahab yeh sab aap ki zaati ray hai, agar London plan Pakistan k mafaad main behtar hai to hum is ko welcome kehte hain. Imran Khan se ab bhi logon ko bahot ummeed hai kyunke yeh hakoomat deliver karne main nakaam ho chuki hai. Nawashta-e-Deewar parhna seekhiye!

کارٹون

کارٹون : 4 مارچ 2026
کارٹون : 3 مارچ 2026