سینیٹ الیکشن: تحریک انصاف کے امیدواروں کا اعلان
اسلام آباد: تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کیلئے خبیر پختونخوا سے اپنے 10 امیدواروں کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل نشستوں پر محسن عزیز، شبلی فراز، فضل محمدخان اور بیرسٹر سلمان زیدی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ اقلیتی نشست کے لیے برگیڈئیر جان کیتھر اور روی کمار کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے خواتین کی نشستوں پر ثمینہ عابد اور رابعہ بصرٰی جبکہ ٹیکنوکریٹس کے لیے نعمان وزیر اور لطیف یوسفزئی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ۔
تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے 131 درخواستوں پر امیدواروں کے انٹرویو کیے، جن میں سے 16 امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے۔
پارلیمانی بورڈ کے مطابق شارٹ لسٹ ہونے والے 16 امیدواروں میں بعض پارٹی عہدیداروں کو ٹکٹ نہیں دیے گئے۔
جن امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں 5 کورنگ امیدوار بھی شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ثمینہ عابد چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کی اہلیہ ہیں جبکہ محسن عزیز خیبر پختونخوا کے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے وائس چئیرمین ہیں ۔












لائیو ٹی وی