• KHI: Partly Cloudy 30.2°C
  • LHR: Rain 36.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.2°C
  • LHR: Rain 36.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.2°C

پشاور حملہ: مقدمہ عمر نرے کے خلاف درج

شائع February 14, 2015 اپ ڈیٹ February 14, 2015 09:17am

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں امامیہ امام بارگاہ میں خود کش حملے اور دھماکوں کا مقدمہ عمر نرے کے خلاف درج کر لیا گیا۔

کالعدم تحریک طالبان کے گیڈر گروپ کے سربراہ عمر نرے کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ میں درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاورمیں امام بارگاہ پر حملہ، 21 افراد ہلاک

پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں امامیہ امام بارگاہ میں خود کش حملے اور دھماکوں کے مقدمے میں قتل ،اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

مقدمے میں نامزد کالعدم تحریک طالبان گیڈر گروپ کے سربراہ عمر نرے کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔

عمر عرف نرے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اس وقت افغانستان میں روپوش ہے ۔

عمر عرف نرے پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ آرمی پبلک اسکول حملے میں بھی ملوث ہے ۔

امام بارگاہ حملے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور خیبر ایجنسی کے راستے آئے اور امام بارگاہ کے عقبی دروازے سے داخل ہوئے ۔

گزشتہ روز امامیہ امام بارگاہ میں خود کش حملے میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہو ئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026