• KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.3°C

بس میں سوار خودکش خاتون حملہ آور نے طالبات کو نشانہ بنایا

شائع June 16, 2013

ہفتہ سولہ جون کو کوئٹہ میں خواتین یونیورسٹی کی ایک بس پر حملے کے بعد امدادی عملہ آگ بجھارہا ہے۔ فائل تصویر
ہفتہ سولہ جون کو کوئٹہ میں خواتین یونیورسٹی کی ایک بس پر حملے کے بعد امدادی عملہ آگ بجھارہا ہے۔ فائل تصویر

کوئٹہ: انٹیلیجنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بہادر خان خواتین یونیورسٹی میں کیا جانے والا دھماکہ خود کش حملہ تھا اور اسے بلوچستان کی تاریخ کا پہلا خود کش حملہ قرار دیا گیا جو کسی خاتون نے کیا ہے۔

ایک انٹیلیجنس آفیشل نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ایک خودکش خاتون حملہ آور کسی طرح بہادر خان یونیورسٹی کی بس میں سوار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

 ' جب تمام طالبات بس میں سوار ہوگئیں تو اس نے خود کش دھماکہ کردیا،' اس نے کہا۔

آفیشلز کے مطابق ان کے پاس اس خودکش خاتون حملہ آور کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔

آفیشلز کے مطابق جب پہلا دھماکہ ہوگیا تو پھر ایک مرد خود کش حملہ آور نے  لوگوں سے بھرے بولان میڈیکل کمپلیکس ( بی ایم سی)  پر دوسرا حملہ کردیا تاکہ ذیادہ سے ذیادہ نقصان پہنچایا جاسکے۔

آفیشلز کے مطابق خود کش حملہ آور  بی ایم سی کی عمارت میں موجود رہا اور اعلیٰ افسران کا انتظار کرتا رہا ۔ جیسے ہی  چیف سیکریٹری اورآفیشلز وہاں پہنچے اس نے خود کو دھماکے سے اُڑادیا۔ تاہم کوئٹہ پولیس چیف میر زبیر محمود کے مطابق ہسپتال کے باہر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Riyaz Jun 17, 2013 04:32pm
پتہ نہیں كہاں سے شروع كروں . اس حملہ كی ساتھ بیشمار چیزیں غلط ہے . پہلے تو یہ كہ طالبات كو نشانہ بنا كر اس حملہ كی ذمہ داروں نے صاف دكہایے ہیں كہ ان كی كتاب میں بیگناہ اور معصوم كی نام كوئی لفظ ہی نہیں . دوسرہ بات یہ ہے كہ ایك خاتون كو اس حملہ میں استعمال كر یہ لوگ اپنا بیغیرتی دكھائے ہیں . یعنی كہ ان كو شرم آنی چاہیئے اپنے آپ كو مرد كھتے ہوے . تیسرہ یہ كہ بہت سے علما اسلام میں خودكش حملوں كو حرام قرار دئیے ہیں اور یہ لوگ ابہی تك اسلام كی نام كو استعمال كر خودكش حملے كروا رہیں ہیں . اللہ ہمارے فورسز كو ان بدبختوں كی مقابلے میں كامیابی اعطا فرمائے
چراغ سب کے بجھیں گے | Changezi.net Aug 08, 2013 07:36am
[…] لینا تھا اور طالبات پر خود کش حملے کا مقصد  بھی اسی خروٹ آبادواقعے میں ماری جانے والی خاتون عائشہ اور بچی ح… جس کے نتیجے میں کئی دیگر افراد کی طرح وہ بھی اپنی جان سے […]

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025