"نبیل گبول سے رابطے ہوتے رہے ہیں"
اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نبیل گبول سے ان کے بہت پہلے سے ذاتی حیثیت میں رابطے ہوتے رہتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : 'ایم کیو ایم اور میں مس فٹ تھے'،نبیل گبول
ڈان نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے نبیل گبول سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
ویڈیو دیکھیں : نبیل گبول قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم سے مستعفی
یاد رہے کہ نبیل گبول نے تین روز قبل ہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دیا ہے جبکہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر اسمبلی کے رکن بنے تھے جبکہ اس سے قبل وہ پیپلز پارٹی کے رہنما تھے
جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نبیل گبول ایم کیو ایم میں شامل
واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹنگ کے حوالے سے مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں کہ ووٹ میں خفیہ رائے دہی ہی ہو البتہ ووٹ پر اسمبلی کے رکن کا نام تحریر ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں : کراچی کے این اے 246 سے نبیل گبول کامیاب
ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں حکومتی تجویز پر مشاورت ہوگی، دیکھیں گے اسحاق ڈار کیا تجویز دیتے ہیں، اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومتی اے پی سی میں جانے سے متعلق اسحاق ڈار سے بات چیت ہوگی،ملاقات کے بعد پارٹی قیادت کو اسحاق ڈار کی تجویز سے آگاہ کروں گا۔












لائیو ٹی وی