رواں ہفتے بولی وڈ اداکارہ سونم کپور نے ایک مقامی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انھیں سب سے زیادہ دکھ گریجویشن مکمل نہ کرنے کا ہے اور ان کی زندگی کا اگلا حدف اس سال لٹریچر میں گریجویشن کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:سونم کو گریجویشن نہ کرنے کا افسوس

سونم کپور—۔فوٹو/ اے ایف پی
سونم کپور—۔فوٹو/ اے ایف پی

سونم کپور نے تو اس بات کا اعتراف کرلیا لیکن بہت سے ایسے اسٹارز بھی ہیں، جنھوں نے بڑی اسکرین کے پردے پر جگمگانے کے لیے کتابوں کو دھوکا دیا ۔ یہاں ہم ایسے ہی کچھ اسٹارز کا ذکر کریں گے۔

ارجن کپور—۔فوٹو/ اے ایف پی
ارجن کپور—۔فوٹو/ اے ایف پی

سونم کے کزن ارجن کپور بھی بولی وڈ کے وہ اداکار ہیں جنھوں نے اپنی گرجویشن مکمل نہیں کی۔ ارجن کے بارے میں یہ لطیفہ مشہور ہے کہ انھیں مطلوبہ تعلیمی قابلیت نہ ہونے کے باعث بس کنڈیکٹر کی ملازمت بھی نہیں ملی تھی۔ مذاق سے ہٹ کر یہاں ایسی بہت سی سلیبرٹیز ہیں جنھوں نے دنیا کو تو اپنا معترف کر رکھا ہے، لیکن ان کے پاس ڈگریاں نہیں ہیں۔

عالیہ بھٹ—۔فوٹو/ اے ایف پی
عالیہ بھٹ—۔فوٹو/ اے ایف پی

اسکول کی تعلیم ختم کرنے کے بعد مزید تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ ترک کرکے عالیہ بھٹ بولی وڈ فتح کرنے نکل پڑیں اور چار سال میں ڈگری حاصل کرنے کے بجائے انھوں نے وقت کا دانشمندی سے استعمال کیا۔ اب ان کے کریڈٹ پر تین فلمیں بھی ہیں اور اچھا خاصا پیسہ بھی، ہاں لیکن ڈگری نہیں ہے۔

کرینہ کپور—۔فوٹو/ اے ایف پی
کرینہ کپور—۔فوٹو/ اے ایف پی

بولی وڈ کی 'بیبو' کرینہ کپور کو ہمیشہ سے پتہ تھا کہ وہ کسی ایسی ملازمت کے لیے پیدا نہیں کی گئیں جو انھیں چکا چوند سے دور رکھے، یہی وجہ ہے کہ قانون کی ڈگری حاصل کرنے سے قبل انھوں نے ایک کامرس کورس میں داخلہ لیا، لیکن اس میں کامیاب نہ ہوسکیں، تاہم جلد ہی وہ بولی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں اور اپنے بینک اکاؤنٹ کی دیکھ بھال کے لیے انھیں کسی اور کو اپنا مینیجر رکھنا پڑا۔

دپیکا پڈوکون—۔فوٹو/ اے ایف پی
دپیکا پڈوکون—۔فوٹو/ اے ایف پی

بولی وڈ کی مالدارسلیبرٹیز میں شمار ہونے والی دپیکا پڈوکون نے بھی گریجویشن کے لیے دو کورسز میں داخلہ لیا لیکن وہ ایک بھی مکمل نہ کرسکیں۔

پریانکا چوپڑہ—۔فوٹو/ اے ایف پی
پریانکا چوپڑہ—۔فوٹو/ اے ایف پی

سابق مس ورلڈ اور گلوگارہ پریانکا چوپرہ نے بھی ابھی تک گریجویشن مکمل نہیں کی۔ ماڈلنگ سے آغاز کرنے والی پریانکا نے تعلیم پر فلموں کو ترجیح دی اور اس میں زبردست طریقے سے کامیاب رہیں۔

ایشوریہ رائے بچن—۔فوٹو/ اے ایف پی
ایشوریہ رائے بچن—۔فوٹو/ اے ایف پی

ماڈلنگ کو خیرآباد کہنے سے قبل ایشوریہ رائے بچن نے آرکٹیکچر میں ڈگری حاصل کرنے کے لیے ایک سینیئر کالج میں داخلہ لیا تاہم ماڈلنگ کے پرکشش کانٹریکٹس ملنے کے بعد انھوں نے تعلیم کو خیرآباد کہہ کر اپنی توجہ اسی طرف مبذول کرلی اور بے پناہ کامیابی حاصل کی۔

ٹائیگر شروف —۔فوٹو/ اے ایف پی
ٹائیگر شروف —۔فوٹو/ اے ایف پی

ایک اور نوجوان اداکار جنھوں نے بولی وڈ کو اپنی تعلیم پر ترجیح دی، ٹائیگر شروف ہیں۔ 24 سالہ ٹائیگر اکثر کلاسز چھوڑ کر جم پہنچ جاتے تھے تاکہ فلموں میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے تیاری کرسکیں۔ انھوں نے اپنا ڈیبیو فلم 'ہیرو پنتی' سے کیا۔

عامرخان—۔فوٹو/ اے پی
عامرخان—۔فوٹو/ اے پی

بلاک بسٹر فلم 'پی کے' کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ انھوں نے اسکول میں ایک مشکل وقت گزارا اور وہ جلد از جلد اداکاری کو فل ٹائم جاب کے طور پر اپنانا چاہتے تھے،یہی وجہ ہے کہ وہ گریجویشن مکمل نہ کرسکے۔

جیسل بنڈچنن—۔فوٹو/ اے ایف پی
جیسل بنڈچنن—۔فوٹو/ اے ایف پی

دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹاپ ماڈل جیسل بنڈچنن نے 14 برس کی عمر میں اسکول چھوڑ دیا تھا۔ ان کی زندگی میں اہم موڑ اس وقت آیا جب ایک ماڈلنگ کمپنی نے انھیں ایک فوڈ کورٹ میں دیکھا اور ماڈلنگ کی پیشکش کی اور اس کے بعد انھیں کبھی تعلیم مکمل کرنے کا موقع ہی نہیں ملا۔

جونی ڈیپ—۔فوٹو/ اے ایف پی
جونی ڈیپ—۔فوٹو/ اے ایف پی

ہولی وڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ نے بھی اُس وقت ہائی اسکول سے فرار اختیار کرلی جب وہ 15 برس کے تھے، ایک ہفتے بعد جب وہ واپس آئے تو ان کے ڈین نے انھیں اسکول سے جانے اور اپنے 'خواب کے پیچھے بھاگنے' کا کہا اور اب انگریزی فلمیں دیکھنے والا کوئی شخص ایسا نہیں ہے جو جونی ڈیپ کو نہ جانتا ہو۔

بشکریہ: دکن کرونیکل

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

مصطفیٰ مہاروی Mar 03, 2015 10:32pm
دلچسب بات تو یہ ھے کہ ان کی وجہ سے کتنے لوگ تعلیم مکمل کرنے سے رہ گئے اور کام سے بھی گئے۔۔۔۔