• KHI: Sunny 33.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.3°C
  • ISB: Heavy Rain 33.1°C
  • KHI: Sunny 33.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.3°C
  • ISB: Heavy Rain 33.1°C

چیئرمین سینیٹ: وزیراعظم نے رضاربانی کی حمایت کر دی

شائع March 10, 2015 اپ ڈیٹ March 10, 2015 03:54pm

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے ایوان بالا میں اپوزیشن اتحاد کی جانب سے چیئرمین سینٹ کے لیے نامزد کیے جانے والے امیدوار سینیٹر رضا ربانی کی حمایت کر دی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کو کھانے پر بلایا تھا جہاں سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے اکثر فیصلے سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کیے۔ ماضی میں بہت ٹھوکریں کھا چکے ہیں، جن سے پاکستان کو نقصان ہوا۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ ڈپٹی چیئرمین کے لیے بھی مسلم لیگ (ن) اپنا امیدوار نامزد نہیں کرے گی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی کی ناپسندیدہ روایات کو ترک کرتے ہوئے پیسے کا کھیل ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سب چاہتے ہیں کہ الیکشن کا عمل صاف شفاف ہو۔

قبل ازیں نوازشریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن اور عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے ون آن ون ملاقات کی۔

اجلاس بعد انہوں نے رضا ربانی کو ٹیلی فون کرکے اپنی حمایت کی اطلاع بھی دی۔

تبصرے (1) بند ہیں

الیاس انصاری Mar 10, 2015 03:30pm
نواز شریف صاحب نے سامنے نظر آنے والی شکست کے خوف سے رضا ربانی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026