• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

’چارلی چیپلن‘ کا روپ دھارنے والے پاکستانی نوجوان کے چرچے

شائع February 2, 2021
کے پی حکومت نے پاکستانی چارلی چیپلن کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے—فوٹو: رائٹرز
کے پی حکومت نے پاکستانی چارلی چیپلن کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے—فوٹو: رائٹرز

بچوں کے کھلونے بیچ کر اپنا گزر سفر کرنے والے 28 سالہ نوجوان عثمان خان کی جانب سے شہرہ آفاق برطانوی اداکار ’چارلی چیپلن‘ کا روپ دھارے جانے کے بعد دنیا بھر میں ان کے چرچے ہو رہے ہیں۔

’چارلی چیپلن‘ کا اصل نام سر چارلز اسپینسر "چارلی چیپلن" تھا اور انہوں نے آواز کے بغیر کامیڈی کرکے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کے کردار ادا کیے تھے۔

’چارلی چیپلن‘ نے اگرچہ کم عمری میں ہی اداکاری و فنکاری شروع کردی تھی، تاہم جنگ عظیم اول کے اختتام پر 1919 میں ان کی پہلی فلم سامنے آئی، جس میں ان کے کردار نے کوئی بھی ڈائلاگ بولے بغیر مزاحیہ اندازوں سے شائقین کو ہنسانا شروع کیا۔

اسی وجہ سے ہی انہیں شہرت ملی اور ان کا شمار دنیا کے مشہور ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ 88 سال کی عمر میں 1977 میں سوئٹزرلینڈ میں چل بسے تھے۔

اگرچہ چارلی چیپلن کے کردار کو دنیا کے دیگر ممالک کے فنکاروں نے بھی کاپی کرنے کی کوشش کی، تاہم پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی) کے دارالحکومت پشاور کے 28 سالہ نوجوان عثمان خان کو ہوبہو ان کی کاپی قرار دیا جا رہا ہے۔

عثمان خان تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں—فوٹو: رائٹرز
عثمان خان تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں—فوٹو: رائٹرز

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عثمان خان کے ’چارلی چیپلن‘ کے روپ کو بہت سراہا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں انہیں معروف اداکار کا دوسرا روپ قرار دیا جا رہا ہے۔

عثمان خان نے رائٹرز کو بتایا کہ وہ ایک سال قبل تک سڑک کنارے بچوں کے کھلونے بیچنے کا اسٹال لگاتے تھے، تاہم کورونا کی وجہ سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے بعد انہوں نے پریشان لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کا فیصلہ کیا۔

عثمان خان پہلے سڑک کنارے بچوں کے کھلونے بیچتے تھے—فوٹوؒ: رائٹرز
عثمان خان پہلے سڑک کنارے بچوں کے کھلونے بیچتے تھے—فوٹوؒ: رائٹرز

انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہی انہوں نے چارلی چیپلن کا روپ دھارا اور کوئی بھی ڈائیلاگ بولے بغیر لوگوں کو ہنسانا شروع کردیا۔

جلد ہی عثمان خان پورے علاقے میں مشہور ہوگئے اور انہوں نے اپنے نئی روپ سے زیادہ لوگوں کو ہنسانے کے لیے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر بھی ویڈیوز ڈالنا شروع کیں۔

نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں عثمان خان کے چرچے ہیں—فوٹو: رائٹرز
نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں عثمان خان کے چرچے ہیں—فوٹو: رائٹرز

گزشتہ ماہ 22 جنوری کو ڈان سے بات کرتے ہوئے عثمان خان نے بتایا تھا کہ کورونا کے بعد جہاں وہ خود بھی پریشان تھے، وہیں باقی لوگ بھی پریشان ہوگئے تھے، اس لیے انہوں نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے چارلی چیپلن کا کردار ادا کیا۔

پاکستانی ’چارلی چیپلن‘ یعنی عثمان خان پشاور شہر کی مختلف سڑکوں، شاپنگ مالز، دکانوں اور عوامی مقامات پر معروف کردار جیسا روپ دھار کر وہاں کوئی بھی ڈائلاگ بولے بغیر اپنی حرکتوں اور اداکاری سے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں۔

عثمان خان ہوبہو چارلی چیپلن کا روپ دھارتے ہیں—فوٹو: رائٹرز
عثمان خان ہوبہو چارلی چیپلن کا روپ دھارتے ہیں—فوٹو: رائٹرز

عثمان خان کی ان ہی کاوشوں کو دیکھتے ہوئے چند دن قبل ہی خیبرپختونخوا حکومت نے انہیں سرکاری ملازمت دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔

کے پی کے وزیر ثقافت شوکت یوسف زئی نے دو دن قبل ہی اعلان کیا تھا کہ حکومت عثمان خان کے معاشی مسائل حل کرنے کے لیے انہیں ملازمت فراہم کرے گی۔

عثمان خان عوامی مقامات پر بھی لوگوں کو تفریح فراہم کرتے ہیں—فوٹو: فیس بک
عثمان خان عوامی مقامات پر بھی لوگوں کو تفریح فراہم کرتے ہیں—فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024