پاکستان کی سمندری حدود میں اضافہ

20 مارچ 2015
سمندری حدود میں 50ہزارمربع کلومیٹر کا اضافہ ہوا ہے------فائل فوٹو: آن لائن
سمندری حدود میں 50ہزارمربع کلومیٹر کا اضافہ ہوا ہے------فائل فوٹو: آن لائن
سمندری حدود میں اضافے کا منصوبہ 2005 میں شروع کیا گیا۔۔۔ فائل فوٹو
سمندری حدود میں اضافے کا منصوبہ 2005 میں شروع کیا گیا۔۔۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان سمندری حدود بڑھانے کا مطالبہ منظور کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اقوام متحدہ نے پاکستان کا کانٹینینٹل شیلف بڑھانے کامطالبہ منظور کرلیا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی سمندری حدود میں 50ہزار مربع کلو میٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان خطے کا پہلا ملک ہے جس کی سمندری حدود میں اضافے کا مطالبہ منظور کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی سمندری حدود بڑھنے سے ملک کے وسائل میں اضافہ ہوگا۔

بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے 200 سے 350 ناٹیکل میل تک حدود بڑھانے کا دعویٰ کیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سمندری حدود میں اضافے کا منصوبہ 2005 میں شروع کیا گیا، سمندری حدود میں اضافے کامنصوبہ پاکستان بحریہ اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہائیڈرو گرافی نے شروع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ وفاقی وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی سرپرستی میں مشترکہ طور پر شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد وسائل پر پاکستان کا مکمل اختیار حاصل کرنا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں