• KHI: Sunny 16.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C
  • KHI: Sunny 16.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C

دپیکا کا 'نوے سال کا بچہ'

شائع March 26, 2015

بولی وڈ میگا سٹار امیتابھ بچن، دیپکا پڈکون اور عرفان خان کی نئی فلم 'پیکو' کا ٹریلر جاری ہو گیا۔

فلم میں دپیکا ایک پیار کرنے والی ذمہ دار بیٹی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنے نوے سالہ والد (امیتابھ) کا بہت خیال رکھتی ہے۔

ٹریلر میں نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار عرفان امیتابھ کو دپیکا کا 'نوے سال کا بچہ' قرار دیتے ہیں تو دیپکا بھی انہیں کھڑوس بابا سمجھتی ہے۔

ٹریلر میں عرفان- دپیکا کی جوڑی بہت اچھی لگ رہی ہے۔ طویل عرصہ بعد موشمی چیٹرجی کی بڑی سکرین پر واپسی بھی تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

ہدایت کار شوجیت سرکار کی یہ فلم 8 مئی کو ریلیز ہو گی۔ ٹریلر سے یہ ایک دلچسپ اور دھوم مچاتی فلم نظر آتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025