• KHI: Partly Cloudy 29.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.9°C

پشاور: پاک فوج کے کرنل طاہر عظیم قتل

شائع March 29, 2015 اپ ڈیٹ March 29, 2015 05:36pm

پشاورمیں نامعلوم حملہ آوروں نے پاک فوج کے کرنل طاہرعظیم کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے حیات آباد فیز تھری چوک میں اباسین مارکیٹ کے قریب کرنل طاہر عظیم پراس وقت فائرنگ کردی جب وہ نماز کی ادائیگی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے ۔

فائرنگ سے کرنل عظیم موقع پر دم توڑ گئے جب کہ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی۔

کرنل طاہر عظیم راولپنڈی میں تعینات تھے اور اپنی فیملی سے ملنے کے لیے پشاور آئے ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ مقتول کرنل کے بھائیوں وقاص کو 2004 اورشکیل کو 2005 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 19 اپریل 2026
کارٹون : 17 اپریل 2026