• KHI: Partly Cloudy 32.5°C
  • LHR: Cloudy 40.7°C
  • ISB: Cloudy 33.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.5°C
  • LHR: Cloudy 40.7°C
  • ISB: Cloudy 33.9°C

این اے 246: الیکشن رینجرز نگرانی میں کرانے کا فیصلہ

شائع April 9, 2015 اپ ڈیٹ April 9, 2015 09:03pm

اسلام آباد: پاکستان الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے -246 میں ضمنی الیکشن کے دوران رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان خورشید عالم نے جمعرات کو بتایا کہ 23 اپریل کو کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پولنگ کے دوران رینجرز اہلکار پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کمیشن نے رینجرز کے انچارج کو سول مجسٹریٹ کےاختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کا گڑھ سمجھے جانے والے اس حلقے سے نیبل گبول کے مستعفی ہونے کے بعد الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔

ماضی میں ایم کیو ایم اس نشست سے جیتی آئی ہے، لیکن اس مرتبہ پاکستان تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کو مشکل وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حلقے سے جماعت اسلامی نے بھی اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے۔ تاہم میڈیا اطلاعات کے مطابق، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے درمیان انتخابی اتحاد متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026