چینی صدر کا تاریخی دورہ مکمل

شائع April 21, 2015

چینی شی جن پنگ کا دو روزہ دورہ پاکستان آج مکمل ہوگیا جس کے دوران متعدد معاہدوں اور یاداشتوں پر دستخط ہوئے۔

اس تاریخی دورے کے دوران شی جن پنگ پہلے چینی صدر بن گئے جنہوں نے پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔

انہیں اس موقع پر نشان پاکستان سے نوازا گیا جو پاکستان کا سب سے اعلیٰ سویلین اعزاز ہے۔

چینی صدر منگل کی شام پاکستان سے انڈونیشیا کے لیے روانہ ہوگئے۔