• KHI: Sunny 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.2°C
  • KHI: Sunny 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.2°C

عالیہ بھٹ کے کیرئیر کا مشکل ترین کردار

شائع May 4, 2015 اپ ڈیٹ May 4, 2015 08:56pm

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی نئی فلم میں کیے جانے والے کردار کو اپنے کیرئیر کا مشکل ترین کردار قرار دے دیا۔

عالیہ بھٹ اس وقت اپنی آنے والی فلم اڑتا پنجاب کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ہدایت کار ابھیشیک چوبے کی اس فلم میں عالیہ کے ساتھ ساتھ کرینہ کپور اور شاہد کپور بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

عالیہ بھٹ، شاہد کپور اور کرینہ کپور— فائل فوٹو
عالیہ بھٹ، شاہد کپور اور کرینہ کپور— فائل فوٹو

انڈین میڈیا کے مطابق فلم اڑتا پنجاب کی کہانی پنجاب میں منشیات استعمال کرنے والوں کے گرد گھومتی ہے جس میںعالیہ بھٹ بہاری مہاجر کا کردار ادا کررہی ہیں اور یہ ان کا اب تک کا سب سے مشکل کردار مانا جارہا ہے۔

اڑتا پنجاب میں عالیہ ایک مزدور خاتون کا کردار کررہی ہیں جو ملازمت کے لیے پنجاب آتی ہے اور وہاں اسے مشکل حالات کا سامنا ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026