انڈوں کا استعمال شوگر سے بچائے

21 جون 2015
انڈوں کا استعمال جان لیوا ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ لگ بھگ 40 فیصد تک کم کردیتا ہے—  کریٹیو کامنز فوٹو
انڈوں کا استعمال جان لیوا ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ لگ بھگ 40 فیصد تک کم کردیتا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو

ایک ہفتے میں 4 بار انڈوں کا استعمال ذیابیطس یعنی شوگر میں مبتلا ہونے کے خطرے کو کافی حد تک کم کردیتا ہے۔

یہ بات فن لینڈ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

ایسٹرن فن لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق انڈوں میں اگرچہ قدرتی طور پر کولیسٹرول کی مقدار کافی ہوتی ہے مگر ان کا استعمال جان لیوا ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ لگ بھگ 40 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انڈے دنیا بھر میں پھیلتی اس وباءکی روک تھام کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق انڈوں میں شامل غذائی اجزاءجسم میں چینی یا شوگر کو جذب ہونے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

محققین کے مطابق جو لوگ ہفتے میں 4 بار انڈوں کا استعمال کرتے ہیں ان میں اس جان لیوا مرض کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 38 فیصد کم ہوتا ہے جو اسے کھانا پسند نہیں کرتے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں 4 سے زیادہ انڈے کھانے سے ذیابیطس سے بچاﺅ کی شرح میں اضافہ نہیں ہوتا تاہم اہم بات یہ ہے کہ آپ انڈوں کو کسی بھی شکل میں استعمال کریں فائدہ ضرور ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں