• KHI: Sunny 28.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.3°C
  • KHI: Sunny 28.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.3°C

سنجے دت کی زندگی پر فلم اگلے سال بنے گی

شائع June 5, 2015

بولی وڈ کے کامیاب ہدایت کار راج کمار ہیرانی معروف اداکار سنجے دت کی زندگی پر اگلے سال فلم بنائیں گے۔

راج کمار ہیرانی نے پچھلے سال بولی وڈ کی فلم ‘پی کے’ بنائی تھی جو اب تک کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی ہے۔

ذی نیوز کے مطابق راج کمار ہیرانی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں اور اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع کریں گے۔

فلم کی کاسٹ کے حوالے سے راج کمار ہیرانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک اس فلم کی کاسٹ کے حوالے سے نہیں سوچا ہے، ایک بار فلم کی اسکرپٹ مکمل ہوجائے تو اس کے بعد وہ اسکرپٹ کے کرداروں کے حساب سے اداکاروں کی کاسٹنگ کریں گے۔

خبروں کے مطابق رنبیر کپور اس فلم میں سنجے کا کردار ادا کریں گے البتہ اس حوالے سے راج کمار ہیرانی کا کہنا تھا کہ ‘’رنبیر وہ واحد اداکار ہیں جن سے میں نے اب تک اس فلم کے بارے میں بات کی ہے’’۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025