• KHI: Partly Cloudy 23.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.7°C

سلمان کے ساتھ فلم سے کنگنا کی معذرت

شائع June 9, 2015

بولی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوٹ نے اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم میں اداکاری کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے شاہد کپور کے ساتھ فلم 'رنگون' میں اداکاری کرنے کی حامی بھرلی ہے۔

ہندوستانی ویب سائٹ ذی نیوز کے مطابق کنگنا رناوٹ کو اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم 'سلطان' میں اداکاری کی آفر دی گئی تھی تاہم وہ اپنی دوسری فلم میں مصروفیت کے باعث اس کے لیے حامی نہ بھرسکیں۔

کنگنا کے مطابق انہوں نے ہدایت کار علی عباس ظفر کی فلم 'سلطان' سے پہلے ہدایت کار ویشال بھردواج کی فلم 'رنگون' میں سائن کیا تھا جس کی وجہ سے وہ سلمان کے ساتھ فلم میں اداکاری نہیں کر پائیں گی۔

دیکھا جائے تو کنگنا ہمیشہ ایسی فلموں کی پیشکش قبول کرتی ہیں جس میں انہیں اداکاری کے زیادہ مواقع ملیں اور سلمان کے ساتھ فلم نہ کرنے کی یہ ایک بڑی وجہ ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ کنگنا رناوٹ کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم 'تنو ویڈز منو ریٹرنز' نے باکس آفس پر دھوم مچادی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025