• KHI: Partly Cloudy 32.5°C
  • LHR: Cloudy 40.7°C
  • ISB: Cloudy 33.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.5°C
  • LHR: Cloudy 40.7°C
  • ISB: Cloudy 33.9°C

محاذ پر سپاہیوں کو روزہ ترک کرنے کی اجازت

شائع June 19, 2015 اپ ڈیٹ June 19, 2015 02:35pm

جدّہ: سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ ملکی سرحد پر جنگ میں مصروف سپاہیوں کو اگر روزہ رکھنے سے دشواری محسوس ہو تو وہ درمیان میں روز ہ توڑ سکتے ہیں۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں جنگی محاذ پر موجود سپاہیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آپ اللہ کے لیے اور اللہ کے نام پر جنگ لڑ رہے ہیں، اور ہمیں آپ پر فخر ہے کہ آپ بہادری کے ساتھ ملک کا دفاع کررہے ہیں۔ اگر آپ روزہ رکھنے کے قابل ہوں تو پھر آپ رکھ سکتے ہیں، تاہم ایسے سپاہی جو روزہ نہ رکھ سکیں انہیں یہ شرعی اجازت ہے کہ وہ وقت سے پہلے اپنا روزہ ختم کردیں۔ خدا آپ کو عظیم کامیابی عطا کرے اور آپ کی مدد فرمائے۔‘‘

مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز سینئر مذہبی علماء کی کونسل کے صدر بھی ہیں۔ انہوں نے سپاہیوں کو ماہ مقدس کی مبارکباد بھی دی۔

تبصرے (2) بند ہیں

یمین الاسلام زبیری Jun 20, 2015 05:26am
میرا خیال ہے کہ سعودی سپاہیوں کو سہی مشورہ دیا ہے۔ ہمیں کہیں سے یہ بھی پتا کرنا چاہیے کہ مخالف مسلمان فوج کے سپاہی اس سلسلے میں کیا کررہے ہیں۔
Muntazir Mehdi Jun 20, 2015 12:26pm
Yaman k Musalmano ko marna, 2sry mulk ki sarzameen par khud hamla karna, agar yeh ALLAH k lyay hai tu phir aisy Islam ka ALLAH e hafiz hai... apny mufadat ki jang ko Islam k sath jor lena Mazhab ki toheen hai.....

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026