کراچی: شیرشاہ میں گودام میں آتشزدگی

اپ ڈیٹ 24 جون 2015
آگ جوتوں کے گودام میں لگی ۔۔۔۔  فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب
آگ جوتوں کے گودام میں لگی ۔۔۔۔ فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب
آگ بجھانے کیلئے 10 سے زائد فائر ٹینڈرز حصہ لے رہے ہیں ۔۔۔ فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب
آگ بجھانے کیلئے 10 سے زائد فائر ٹینڈرز حصہ لے رہے ہیں ۔۔۔ فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب
آگ بجھانے میں پاکستان نیوی اور کے پی ٹی سے بھی مدد طلب کی گئی ہے ۔۔۔ فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب
آگ بجھانے میں پاکستان نیوی اور کے پی ٹی سے بھی مدد طلب کی گئی ہے ۔۔۔ فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب

کراچی: سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اہم مارکیٹ شیر شاہ کے قریب گودام میں آگ لگ گئی ۔

ڈان نیوز کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 4گاڑیاں طلب کی گئی تھیں مگر اس سے آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔

ایک موقع پر فائر ٹینڈرز کی کمی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، جس سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد پاکستان نیوی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے فائر ٹینڈرز بھی طلب کر لیے گئے۔

شیرشاہ مارکیٹ کے قریب گودام میں آگ صبح چھ بجے لگی، جس کو کنٹرول کرنے کے لیے 10 فائر ٹینڈر طلب کیے گئے مگر اس پر 4 گھنٹے کی جدو جہد کے باوجود قابو نہ پایا جا سکا۔

آتشزدگی کا شکار ہونے والا گودام جوتوں سے بھرا ہوا تھا، جس میں نیا اسٹاک اور پرانا مال رکھا ہوا تھا۔

آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ابتدائی طور پر آتشزدگی سے مالی نقصان کا اندازہ بھی نہیں لگایا جاسکا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jun 24, 2015 10:38am
This is Pakistan my brother