• KHI: Partly Cloudy 27.9°C
  • LHR: Rain 29.6°C
  • ISB: Heavy Rain 27.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.9°C
  • LHR: Rain 29.6°C
  • ISB: Heavy Rain 27.2°C

ایم کیو ایم رہنما عامر خان رہا

شائع اپ ڈیٹ

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کو ضمانت ملنے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 'ناقص تحقیقات' کی وجہ سے عامر خان کی گزشتہ روز درخواست ضمانت منظور کر لی تھی۔

عدالت نے ایم کیو ایم رہنما پر ضمانت کے بعد ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی ضمانت منظور

یاد رہے کہ سندھ رینجرز نے 4 ماہ قبل دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر سرچ آپریشن کیا تھا۔

صبح سویرے رینجرز کی بھاری نفری نے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو اور اطراف کے مکانوں پر چھاپہ مارا اور متحدہ کے رہنماؤں عامر خان، عبدالحسیب ، ڈاکٹر سلیم دانش، ارشد حسین، ڈاکٹرایوب شیخ اور رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر سمیت متعدد کارکنوں کوحراست میں لیا گیا تھا جن میں اکثر کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: نائن زیرو سے نیٹو اسلحہ برآمد، ولی بابر کا قاتل گرفتار

رابطہ کیمٹی کے رکن عامر خان کو رینجرز اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے تھے اور ان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام ہے۔

رینجرز نے انھیں 90 روز تک حفاظتی حراست میں رکھنے کے بعد رواں ماہ کے اوائل میں پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Sharminda Jun 30, 2015 04:28pm
What a drop scene. Simply reputation damage for Rangers. Why don't they understand they can't beat politicians.
Haider Shah Jul 01, 2015 02:37pm
To get the bigger picture it is common as part of Intelligence to let it free small fish..... hope it clear Ps> Pak army, Rangers, just following their parameters to catch Shark not interested in barramundi?

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026