گلوکاری کو چھوڑ کر مذہب کی جانب راغب ہونے والے اور معروف لباس برانڈ کے مالک جنید جمشید ایک مرتبہ پھر تنازع کا شکار بن گئے ہیں۔
جنید جمشید کا حال ہی میں ایک شو کے دوران کہنا تھا کہ ’اللہ کو نہیں پسند کے کسی عورت کا نام قرآن میں آئے‘۔
جنید جمشید کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور ان الفاظ پر انہیں زن بیزار، غیردار شخصیت اور بیان کو غلط کہا جارہا ہے۔
جنید جمشید کو گزشتہ سال بھی ٹیلی ویژن پر اپنے بیانات کے دوران گستاخانہ جملوں کے بعد الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اس بار ایسا لگتا ہے کہ جنید جمشید نے احساس ہونے پر اپنی غلطی کو درست کرنے کے لیے اپنے بیان کے فوری بعد فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شائع کی جس میں انہوں نے اپنے بیان کی قرآن کی آیات کے حوالے سے خواتین کے بہت زیادہ احترام کی حیثیت کی وضاحت کی۔
ان کا کہنا تھا: ’عورت ہیرا ہے اور ہیرے کی حفاظت کی جاتی ہے‘۔
سوشل میڈیا پر متعدد لوگوں نے جنید جمشید کےبیان کے بعد اپنا رد عمل ظاہر کیا۔
تبصرے (11) بند ہیں