داعش کی ہندوستان کو دھمکی

30 جولائ 2015
۔رائٹرز فائل فوٹو۔
۔رائٹرز فائل فوٹو۔

نئی دہلی: ایک رپورٹ کے مطابق داعش ہندوستان میں جنگ چھیڑنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے یو ایس اے ٹوڈے میں شائع ہونے والی ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے یہ معلومات فراہم کیں جسے پاکستان شہری سے منسوب کیا گیا جس کے تعلقات پاکستان طالبان سے تھے۔

دہشت گرد گروپ کی ایک دستاویز میں انڈیا میں حملے کی تیاریوں پر خبردار کیا گیا اور پیشگوئی کی گئی کہ حملے کی صورت میں تنظیم کا امریکا سے تصادم ہوجائے گا۔

دستاویز میں کہا گیا کہ 'اگر امریکا حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے جو وہ کرے گا تو امت متحد ہوگی۔'

رپورٹ میں سی آئی اے کے ایک ریٹائرڈ افسر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہندوستان پر حملے سے داعش کی حیثیت میں اضافہ ہوجائے گا اور خطے کے استحکام کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔

اخبار کے مطابق داعش پاکستانی اور افغان طالبان کے مختلف دھڑوں کو متحد کرکے ایک منظم فوج تشکیل دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jul 30, 2015 09:58am
kiyA eisey hi hey ? agr zarAye' itney hi qabil i itibaar heyN aor agar eisey hey to unki madad sey is sab ko khatam kiyoN nahiyen kar diya jata--ya phir bohat siy afwahoN ki tarah yeh bhi eik afwah hey