• KHI: Sunny 28.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C
  • KHI: Sunny 28.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C

سوناکشی داؤد ابراہیم کی بہن بننے کو بے تاب

شائع August 3, 2015 اپ ڈیٹ August 3, 2015 06:42pm

بولی وڈ دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی آنے والی فلم میں مشہور گینگسٹر داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ کا کردار ادا کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

سوناکشی سنہا کو حال ہی میں اپوروا لاکھیا کی فلم ’حسینہ دی کوئین آف ممبئی‘ میں داؤد ابراہیم کی بہن کا کردار کرنے کی آفر ملی جسے سوناکشی نے قبول کرلیا۔

سوناکشی نے ٹوئٹر پر اس فلم کے حوالے سے ٹویٹ بھی کی۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سوناکشی ایک گینگسٹر کے کردار میں نظر آئیں گی جو اپنے شوہر اسمعیل پارکر کی موت کے بعد جرائم کی دنیا پر حکمرانی کرتی ہے۔

سوناکشی پہلی مرتبہ اس قسم کا کوئی کردار ادا کریں گی اس سے قبل انہوں نے فلم ’ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی دوبارہ‘ میں ایک گینگسٹر کی محبوبہ کا کردار ادا کیا تھا۔

اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز 2016 کے شروع میں متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026