• KHI: Partly Cloudy 22.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.7°C

سعودی خواتین پہلی بار ووٹ ڈالنے کیلئے تیار

شائع August 23, 2015

جدہ: سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو حق رائے دہی اور عوامی عہدہ رکھنے کا موقع دسمبر 2015 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں دیا جا رہا ہے۔

حکام نے پہلی بار خواتین کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بدلتا ہوا سعودی عرب

سعودی حکومت کے خواتین کو ووٹ کے حق دیئے جانے کے بعد خواتین بڑی تعداد میں اپنے ووٹ رجسٹر کروا رہی ہیں۔

ووٹر اور امیدوار کی حیثیت خود رجسٹر کرانے کی آخری تاریخ 30 اگست مقرر کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں : سعودی عرب کے نصاب میں پہلی مرتبہ خواتین کی تصاویر شامل

الجزیرہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرڈ خواتین دسمبر میں ہونے والے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے ملک کے فیصلوں میں اپنا حصہ ڈال سکیں گی۔

خواتین کو ووٹ کا حق دینے کی منظوری سابق سعودی فرماں روا کنگ عبداللہ نے 2011 میں دی تھی۔

عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں 70 خواتین بطور امیدوار حصہ لے رہی ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 80 خواتین الیکشن میں بطور کمپیئن مینیجر بھی خدمات انتاج دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی افرادی قوت میں خواتین کا 13 فیصد حصہ

الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی انسانی حقوق کے کارکنان کا خیال ہے کہ خواتین کو پہلی بار ووٹ حاصل ہوا ہے اس لیے ان کی رائے پر والدین، شوہر یا بھائیوں کی رائے حاوی ہو گی، اور ان کی تجویز پر ووٹ دیئے جا سکتے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Mohammad Ayub Khan Aug 23, 2015 01:21pm
deyr ayed durust ayed ---- ji o jatta

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025