تقریباً 22 برس قبل پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے آج ہی کے دن ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ پاکستان کے نام کیا۔

وسیم اکرم نے ہندوستان کے کپل دیو کا 251 وکٹوں کا ریکارڈ 24 اگست 1994 میں سری لنکا کے خلاف کولمبو میں پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں اپنے نام کیا۔

وسیم اکرم نے اُس دن کا آغاز کپل دیو کی 251 وکٹوں کا ریکارڈ برابر کرکے کیا اور صرف چار گیندوں کے بعد انہوں نے سنتھ جےسوریا کی وکٹ لے کر ریکارڈ اپنے نام بھی کر لیا۔

سلیم ملک کی قیادت میں کھیلتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 187 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں میزبان ٹیم 160 رنز آؤٹ ہو گئی تھی۔ اس طرح پاکستان سے 27 رنز میچ اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز بھی 1-4 سے جیتی۔

عظیم فاسٹ باؤلر اور سوئنگ کے سلطان کے بارے میں اپنی معلومات کا امتحان لیں اور مزید جانیں.

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں