• KHI: Partly Cloudy 27.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.6°C
  • ISB: Cloudy 20.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.6°C
  • ISB: Cloudy 20.7°C

پاکستان سرحد کے قریب ڈرون حملہ، چار ’جنگجو‘ ہلاک

شائع September 17, 2015

پشاور: پاکستانی سرحد کے قریب افغان صوبے نازیان میں ایک امریکی ڈرون حملے میں دولت اسلامیہ کے چار مشتبہ عسکریت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ امریکی ڈرون سے داعش کے ٹھکانے پر دو میزائل داغے گئے، جس کی وجہ سے عمارت تباہ ہو گئی۔

تفصیلات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ افغانستان کے دور دراز علاقوں میں ہونے والے اکثر امریکی ڈرون حملوں کی معلومات سامنے نہیں آتیں۔

داعش نے باقاعدہ طور پر افغانستان میں اپنی موجودگی کو تسلیم نہیں کیا لیکن ملک میں ان کی موجودگی کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔

امریکا کا کہنا ہے کہ شام اور عراق کے وسیع و عریض علاقے پر قابض داعش کی افغانستان میں موجودگی ’پہلے مرحلے میں ہے‘۔

تبصرے (1) بند ہیں

Saajid Kamal Sep 18, 2015 12:22am
ڈرون حملے درندہ صفت دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے خلاف ایک موثر ہتھیار ہے۔ پاک افغان سرحدی علاقے نازیان کو شدت پسندوں کالعدم تنظیموں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ڈرون حملے کا نشانہ صوبے نازیان میں داعش کے ٹھکانے پر تھا جسکے نتیجے میں دولت اسلامیہ (داعش) کے چار مشتبہ عسکریت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ واضح طور پر ڈرون حملوں نے دہشت گردوں کے کئی اعلیٰ سطح کے کمانڈر اور رہنماؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر انہیں ہلاک اور گرفتار کیا ہے۔ دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہمارا مقصود اسلام کے روشن چہرے پر لگے ہوئے دہشت گردی کے بدنما داغ کو دھونا، مسلمانوں کو قرآن و سنت کی اصل تعلیمات سے رُوشناس کرانا اور انسانیت کو دہشت گردی کی دہکتی آگ سے نجات دلانے کی کوشش کرنا ہے۔دہشتگرد وں کا مذہب نفرت اور تشدد ہے اور انکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انسانی جان کا تقدس و تحفظ شریعتِ اِسلامی میں بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔ کسی بھی انسان کی ناحق جان لینا اور اُسے قتل کرنا فعل حرام ہے بلکہ بعض صورتوں میں یہ عمل موجبِ کفر بن جاتا ہے

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025