• KHI: Partly Cloudy 21.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C

سندھ: خلافِ قانون کھالیں جمع کرنے پر356 گرفتاریاں

شائع September 27, 2015

کراچی: سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ عید الالضحی کے تین دنوں میں کھالیں جمع کرنے کے سرکاری قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر356 افراد کو گرفتارکرتے ہوئے اٹھارہ ہزار سے زائد کھالیں قبضہ میں لی گئیں۔

رینجرز کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ گرفتار ہونے والوں میں سے 288 کو پولیس کے حوالے کیا گیا، 32 کو رہا کیا گیا جبکہ باقی 36 سے مبینہ طور پر سنگین جرائم میں ملوث ہونے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

’جن تنظیموں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اور جن سے کھالیں ضبط کی گئیں ان میں متحدہ قومی موومنٹ، جماعت اسلامی، سنی تحریک، جماعت الدعوہ، اہل سنت والجماعت اور دعوت اسلامی شامل ہیں‘۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے عید کے دنوں میں جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کیا تھا۔

صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اس ضابطہ اخلاق کے مطابق صرف اُنہی سیاسی، مذہبی، سماجی تنظیموں اور مدرسوں کو کھالیں اکھٹا کرنے کی اجازت تھی جنہوں نے متعلقہ کمشنر یا نائب کمشنر سے پیشگی اجازت نامہ حاصل کر رکھا ہو گا۔

ان تنظیموں کیلئے ضروری تھا کہ وہ ضابطہ اخلاق پردستخط کرتے ہوئے صوبےمیں کہیں بھی کیمپ نہ لگائیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025