'بل گیٹس کی سب سے بڑی خواہش'

02 اکتوبر 2015
بل گیٹس — فائل فوٹو
بل گیٹس — فائل فوٹو

مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس مخیر کاموں میں کافی سرگرم ہیں اور وہ غربت کے خاتمے، تعلیم کے فروغ، زندگیوں کے تحفظ اور عوامی صحت کو بہتر بنانے کے خواہشمند ہیں۔

تاہم اگر ان کے بس میں ہو تو جو وہ مسئلہ فوری طور پر حل کرنا چاہیں گے وہ کوئی بیماری یا غربت نہیں بلکہ غذا ہے۔

اس بات کا انکشاف انہوں نے ایک تقریب کے دوران کیا۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اگر ان کے پاس جادو کی چھڑی ہو جس سے وہ کوئی بھی ایک مسئلہ حل کرسکتے ہو تو وہ اسے غذائیت بخش خوراک کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اکثر مسائل یا بیماریوں کی وجہ ہی یہ ہے کہ بچوں کو مناسب خوراک یا درست غذائیت فراہم نہیں کی جاتی اور اس کو حل کرنے سے نمایاں بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر سال پانچ سال سے کم عمر 60 لاکھ بچوں کی اموات میں سے نصف کی وجہ خوراک سے متعلق مسائل ہیں اور مناسب غذایت کی فراہمی سے ان زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے۔

بل گیٹس کے مطابق ' اگرچہ کم خوراک ملنے پر لاکھوں بچے زندہ بھی رہ جاتے ہیں مگر وہ جسمانی یا ذہنی طور پر صحیح نشوونما حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں'۔

عالمی ادارہ صحت کے حالیہ تخمینے کے مطابق دنیا بھر کے چوتھائی بچے جسمانی اور ذہنی طور پر مناسب نشوونما پانے سے محروم ہیں جس کی وجہ کم خوراکی ہے اور اس کے منفی اثرات کا سامنا انہیں پوری زندگی ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں