بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار کی جمعہ کو ریلیز ہوئی فلم ’سنگھ از بلنگ‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر 20 کروڑ روپے سے زائد کما لیے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق اکشے کی نئی فلم ان کی اب تک ریلیز ہونے والی سب سے بڑی فلم بن چکی ہے جس کے حوالے سے باکس آفس تجزیہ نگار ترن ادرش نے ٹویٹ بھی کی۔

پرابھو دیوا کی ہدایات میں بننے والی فلم میں اکشے کے ہمراہ برطانوی اداکارہ اور ماڈل ایمی جیکسن اور بولی وڈ اداکارہ لارا دتہ نے اہم کردار ادا کیا۔

’سنگھ از بلنگ‘ مزاحیہ رومانوی فلم ہے جو اس سال کی باکس آفس پر دوسری بڑی اوپنر کے طور پر سامنے آئی۔

سلمان خان اور کرینہ کپور خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ اس سال کی سب سے بڑی اوپنر فلم ثابت ہوئی تھی جس نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی دن 27 کروڑ روپے کمائے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں